برادران اسلام!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ...
نہایت ہی افسوسناک خبر ہے کہ محسن قوم و ملت، استاذ الحفاظ والقراء حضرت الحاج حافظ جلال الدین صاحب قبلہ (متمم مدرسہ غوثیہ انوارالعلوم، قطب آباد ارنڈہ حسنپورہ، سیوان بہار) کا وصال ہوچکا ہے۔
(إنا لله وإنا إليه راجعون)
آج جمعہ 25 اپریل 2025 کو بعد نماز جمعہ تین بجے ان کی نمازِ جنازہ مدرسہ غوثیہ انوارالعلوم ارنڈہ کے قریب ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں علما، حفاظ، شاگردانِ عزیز، اہلِ محلہ اور دور و نزدیک کے احباب نے شرکت کی۔
حضرت کو ان کے ہی قائم کردہ ادارے پرانے والے مدرسے کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔
پورا ماحول رقت آمیز تھا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔
آئیے! اس عظیم علمی، دینی شخصیت کی مغفرت کے لیے دعا کریں کہ
اللہ تعالیٰ حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
(نیچے دی گئی ویڈیو میں نمازِ جنازہ کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں)
المعلن:
جملہ اراکین مدرسہ غوثیہ انوارالعلوم، قطب آباد ارنڈہ حسنپورہ، سیوان بہار
#HafizJalaluddin
#NamazeJanaza
#GhausiaAnwarulUloom
#QutbabadArenda
#SiwanBihar
#انا_لله_وانا_الیہ_راجعون
#دعائے_مغفرت
#IslamicScholar
#MadarsaNews
#UlamaEKaram
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں